ایل ڈی اے کے زیر اہتما م جشن آزادی کنسرٹ 18اگست کو ہوگا

بدھ 15 اگست 2018 17:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام مقامی تاجروں کے تعاون سے جشن آزادی کنسرٹ 18اگست کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ کنسرٹ میں داخلہ 100روپے کے ٹکٹ کے ذریعے ہو گا ۔ایک ٹکٹ پر صرف ایک شخص ہی سٹیڈیم میں داخل ہو سکے گا۔ ٹکٹ بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں سے خریدے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کنسرٹ میں شرکت کے خواہشمند تمام خواتین و حضرات کو اپناشناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے جشن آزادی کنسرٹ کی تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا جائے گا اورشرکا آزادی پریڈ میں حصہ لیں گے۔ میوزیکل کنسرٹ میں شفقت امانت علی، پپو سائیں اور حمیرہ ارشد سمیت معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کاشاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں