تحریک انصاف کا ہر ارکان اسمبلی اپنے حلف کی پاسداری کرے گا‘مرادراس

عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ایوانوں میں آئے ہیں ،ووٹ کے ساتھ ساتھ ووٹر کو بھی عزت دینگے

بدھ 15 اگست 2018 17:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا ہر ارکان اسمبلی اپنے حلف کی پاسداری کرے گا، تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ایوانوں میں آئی ہے تحریک انصاف ووٹ کے ساتھ ساتھ ووٹر کو بھی عزت دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں حلف اُٹھانے کے بعد احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوام نے تحریک انصاف پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُس پر پورا اترا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پانچ سال عوام کے لئے خوشحالی کے دن ہیں کیونکہ عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں آ گئے ہیں اب پوری قوم ملک میں تبدیلی دیکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں