عید قرباں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جائیں گے ‘ڈی سی لاہو ر

بدھ 15 اگست 2018 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ڈی سی لاہور/چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی کیپٹن(ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ عید قرباں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہ ایل ڈبلیو ایم سی یونین کونسل کی سطح پر صفائی ستھرائی کیلئے کیمپس لگائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں 299کیمپس لگایے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ البراک 134 کیمپس لگائے گی اوراوزپاک 140کیمپس لگائے گی جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی بھی 25کیمپس لگائے گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کیمپس پر شکایات کا اندراج ہو گا۔انہوںنے کہا کہ کیمپس پر بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام کیمپس ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ لنک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں