تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے ‘یاسمین راشد

الیکشن 2018 کے انتخاب میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار ہم اس پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 اگست 2018 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے الیکشن 2018 کے انتخاب میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار تحریک انصاف پر کیا ہم اس پر پورا اترنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے اور عوام کو ہمارے دور اقتدار میں تبدیلی نظر آئے گی عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا،تحریک انصاف عوام کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کے مسائل حل کر کے اس اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنائے گی۔

وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی کامیابی عمر ان خان کی 22سالہ محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے تحریک انصاف کی ملک گیر کا میابی شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بنا پر ہے ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پاکستا ن کے عوا م ا ب مسائل اور بحرا نو ں سے نجا ت حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خواب کو پورا کریں گے، عوام کی خدمت میں حسب سابقہ کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کی طرف سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں جتنے شفاف انتخابات اب ہوئے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں