طارق گل خود کو زنجیروں میں جکڑ کر حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی آئے

بدھ 15 اگست 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن اسمبلی طارق گل کو انوکھے انداز میں حلف اٹھانے سے روکتے ہوئے طارق گل کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا طارق گل خود کو زنجیروں میں جکڑ کر حلف اٹھانے آئے تھے لیکن اسمبلی سکیورٹی نے انہیں اس انداز میں جب ایوان میں جانے سے روکا تو انہوں نے حلف اٹھانے کی خاطر زنجیریں اتار کر پھینک دیں اور بھاگتے ہوئے ایوان میں داخل ہو گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں