لیسکو کی کی چھاپہ مار پارٹی اور بجلی چوروں کے درمیان تصادم

لیسکو ملازمین نے سب ڈویژن میں کام بند کر دیا، ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ ،لیسکو ذرائع

بدھ 15 اگست 2018 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) لیسکو کی باغبانپورہ سب ڈویژن کی چھاپہ مار پارٹی اور بجلی چوروں کے درمیان تصادم کے بعد مذکورہ سب ڈویژن کے لیسکو ملازمین نے سب ڈویژن میں کام بند کر دیا ہے اور ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹیم باغبانپور سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے روک تھام کے سلسلے میں پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں مصروف تھی کہ بجلی چوروں کے گروہ نے ٹیم پر ہلہ بول دیا اور ٹیم کے اراکین کو زدوکوب کرتے ہوئے ان سے موبائل اور دیگر سامان بھی چھین لیا احتجاجی ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حملہ آوروں کیخلا ف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا لیسکو ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا اور وہ سب ڈویژن میں اپنا کام بند رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں