پی ٹی آئی نے وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے اپنے امیدوار کا تاحال راز میں رکھا ہوا ہے،ذرائع

بدھ 15 اگست 2018 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے وہاں پی ٹی آئی نے وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے اپنے امیدوار کا تاحال راز میں رکھا ہوا ہے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آج کسی وقت بھی وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے پارٹی کے امیدوار کا نام سامنے لاسکتے ہیں واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز شریف کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں