سپیکر وڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، پی ٹی آئی اورن لیگ کی پارلیمانی جماعتوں کے الگ الگ اجلاس

بدھ 15 اگست 2018 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں آج ہونے والے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے سلسلے میں گزشتہ شام پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی جماعتوں کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جس میں مذکورہ دونوں جماعتوں کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کا مقصد اپنے اپنے حمایتی اراکین کی مطلوبہ تعداد کا اندازہ لگانا تھا اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پنجا ب کے نامزد گورنر چوہدری سرور نے پی ٹی آئی اور اس کی حمایتی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جبکہ حمزہ شہباز شریف کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میںماڈل ٹائون میں عشائیہ دیا گیا تاہم دونوں دھڑوں نے اپنے اپنے حمایتی اراکین اسمبلی کی تعداد کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں