لاہور،مسلح ڈاکو ٹول پلازہ اہلکاروں سے ایک لاکھ روپے نقدی و موٹرسائیکل چھین کا فرار

بدھ 15 اگست 2018 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سگیاں پل کے قریب رنگ روڈ ٹول پلازہ پر دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش مسلح ڈاکو ٹول پلازہ کے اہلکاروں سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے بتایاگیا ہے کہ دونوں نقاب پوش مسلح ڈاکو رنگ روڈ ٹول پلازے پر اچانک آکر رکے اور گن پوائنٹ پر انہوں نے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے مقامی پولیس نے متاثرہ ملازمین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں