شادی بیاہ میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدکروائیں،ڈی سی لاہورکی ہدایت

بدھ 15 اگست 2018 22:05

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے تجاوزات کے حوالے سے بھر پور کارروائی اور شادی بیاہ میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدکروانے کی ہدایت کر دی،اس سلسلہ میں ڈی سی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول، تجاوزات اور شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا، اجلاس میںایس اے او، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی،اس موقع پر ڈی سی لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے حوالے سے بھر پور کارروائی کا آغاز کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروخت کروانے کیلئے سخت کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدکروائیں،ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کا سپیشل اسکواڈ ، تجاوزات، پرائس اور شادی بیاہ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا،انہوں نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز چیکنگ کریں گے،ڈی سی لاہور نے تمام تر کارروائیوں کو بلاتفریق کرنے کی ہدایت بھی کی،ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات، پرائس اور شادی بیاہ کی کارروائیوں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن و زون کے ملازمین کو شامل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں