پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے طریقہ کار کے لیے صحت کے کم سے کم معیارات کے ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی

بدھ 15 اگست 2018 23:47

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے طریقہ کار کے لیے صحت کے کم سے کم معیارات کے ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میںہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان کے ساتھ گزشتہ روزایک مشاورتی اجلاس کیا گیاجس کی صدارت کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے کی ،جس میںہیئر ٹرانسپلانٹ کے شعبہ کے متعلق نمائندہ افراد اور کمیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

ڈاکٹر اجمل نے اس پیشے کو بھی انضباطی نظام کے تحت لانے پر زور دیا،جو کہ اب تک شعبہ صحت بہت نمایا ں نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ مشاورت صحت کے معیارات تیار کرنے میں بہت اہمیت رکھتی ہے ۔انھوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ اس شعبہ کے معیارات پر بھی مساوی عمل درآمد ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اجمل نے کہا کہ معیارات پر عملدرآمدکے لیے کمیشن ایک سہولت کار کے طور پربھی کام کر تاہے اور اس شعبہ کے لیے بھی تما م اہم مراحل پیشِ نظر رکھے جائیں گے اور کمیشن تمام اقسام کی علاجگاہوںکو قانون کے ضابطے میں لائے گا۔

ڈائریکٹر کلینیکل گوورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا نے ماہرین کو بتایا کہ کمیشن رجسٹریشن اور لائسنسنگ،شکایات،انسداد عطائیت اور مختلف علاج گاہوںکے لیے صحت کے معیارات تیار کر تاہے۔ماہرین کو ہیئر ٹرانسپلانٹ سے متعلق مطبوعات اور تجربات سے آگاہ کیاگیا۔ شرکا ء نے اس شعبہ کی پاکستان میں ابتدااور اس سے متعلق مسائل کے بارے میں بتایا۔ مشاورت کے بعد یہ طے پایاگیا کہ شرکاء ماہرِین ٹرانسپلانٹ اور متعلقہ ٹیکنیکل سٹاف کی تعلیمی صلاحیت، سرٹیفیکیشن، تربیت اور مطلوبہ تجربہ کے بارے میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان کے دیگر اراکین سے مشاورت کریں گے۔ اس کے لیے ڈاکٹر وارث انور کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں