پنجاب اسمبلی ، مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے زیب النساء اعوان نواز شریف کی تصویر ایوان کے اندر لے جانے میں کامیاب

بدھ 15 اگست 2018 23:47

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی زیب النساء اعوان کو نواز شریف کی تصویر اندر لے جانے سے روکدیا گیا تاہم رکن اسمبلی شدید احتجاج اور مزاحمت کے بعد تصویر اندر لے جانے میں کامیاب ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی زیب النساء اعوان نواز شریف کی تصویر ہاتھ میں پکڑے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پہنچیں تو سکیورٹی پر تعینات لیڈیز پولیس اہلکاروںنے انہیں تصویر اندر لے جانے سے روکدیا جس پر خاتون رکن نے مزاحمت اور شدید احتجاج کیا۔

انہوںنے کہا کہ اگر مجھے تصویر نہ لے جانے دی گئی تو میں اندر جا کر حلف نہیں اٹھائوں گی۔ جس کے بعد سکیورٹی حکام نے انہیں تصویر کے ساتھ اسمبلی کی عمارت کے اندر جانے کی اجازت دیدی جس کے بعد انہوںنے ایوان میں نواز شریف کی تصویر ہاتھ میں پکڑ کر حلف اٹھایا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں