لاہور، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نشے کے علا ج کاغیرقانونی کلینک سر بمہرکر دیا

افرادبازیاب،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کر دیا گیا

جمعرات 16 اگست 2018 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے منشیات کے علاج وبحالی کے غیر قانونی کلینک کوگزشتہ روز سر بمہر کر دیا اور13 مریضوں کو بازیاب کراکے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح گڑھ کینال بینک سوسائٹی میں واقع راہِ نجات کلینک غیر قانونی طورپر چلایا جارہاتھا ۔کمیشن کی سربراہی میں پولیس،ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے کلینک کے خلاف کارروائی کی اور13مریضوں کو بازیاب کروا کے معائنہ کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کر دیاگیا۔اس کلینک میں مریضوں کو بدترین حالات میں محبوس رکھا گیا تھاا ور طبی اور نشے سے چھٹکارے کی سہولیات اور ماہرین موجودنہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں