پیغام یونین کے خلاف غیور محنت کش کرپشن کیخلاف جنگ میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، مرکزی صدر سراج الدین ثاقب

جمعرات 16 اگست 2018 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ایکسین سمن آباد اور کرپٹ افسران کیخلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں پیغام یونین کے خلاف انتقامی کا روائیوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن انشاء اللہ پیغام یونین کے خلاف غیور محنت کش کرپشن کیخلاف جنگ میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ان خیالات کااظہار پیغام یونین کے مرکزی صدر سراج الدین ثاقب نے ایس ای سیکنڈ سرکل لیسکو آفس کے با ہر احتجاجی کیمپ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ایکسین سمن آباد اوراسکا کار خاص میاں کلیم کلرک نے ڈویژن میں رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے اور ان کے خلاف بولنے کی سزا یہ ہے کہ پیغام یونین کے 12افراد کو معطل کرکے ان کیخلاف مجمعوعی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ لیکن ان شاء اللہ پیغام یونین کسی صورت اپنے موقف اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا مقصد کرپشن کیخلاف جدوجہد کرنا ہے۔

لیکن لیسکو کے کرپٹ افسران کھلے عام رشوت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ۔ پیغام یونین کا مطالبہ ہے کہ پیغام یونین نمائندگام کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائے معطل راہنمائوں کو بحال کیا جائے ورنہ پیغام یونین -16اگست کو واپڈا ہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری یہ تحریک کرپٹ افسران اور ہائیڈرو یونین کٹھ جوڑ کے خلاف ہے ۔ جو ملازمین کو بلیک میل کرکے ان کیخلاف کاروائیاں کرواتے ہیں اور بلوں میں ان سے سودے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیغام یونین انکی کرپشن بے نقاب کرکے چھوڑے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں