پیپلز پارٹی کاپنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل سے لا تعلق رہنے کا اعلان

اراکین اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے‘ حسن مرتضیٰ

جمعرات 16 اگست 2018 00:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل سے لا تعلق رہنے کا اعلان کردیا جس کے تحت پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہماری نظر میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف میںکوئی فرق نہیں ،دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور بیساکھیوں کے سہارے چلنے والی جماعتیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی ایجنڈے سے عاری اور جمہوریت سے نا واقف ہیں ۔ ایک کی جانب سے پیٹ پھاڑنے کے باتیں جبکہ دوسرے کی جانب سے بینظیر بھٹو کا گھر گھرانے کی بھڑکیں ماری جاتی ہیں۔ شہباز شریف پہلے ہماری قیادت کے خلاف کی گئی ہرزہ سرائی پر معافی مانگیں پھر ووٹ مانگیں ۔ اگر اس بار ہمیں شہباز شریف کی ندامت پر یقین ہوا تو پھر قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آج پنجاب اسمبلی میں سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں