دوسرا چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا

جمعرات 16 اگست 2018 15:30

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) دوسرا چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے 28 ستمبر کو گیارہ بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں