بہتر تعلیم روشن مستقبل کی ضمانت ہے، غیر نصابی سرگرمیاں صحت مندمعاشرہ کیلئے اہمیت کی حامل ہیں، ٹرسٹ بورڈ اقلیتوں کی

خدمت کیلئے کوشاں ہے،ایجوکیشن ونگ کے مسائل حل کرنے کیلئے سفارشات چیئرمین کو بھجوائی جائیں گی، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ

جمعرات 16 اگست 2018 17:56

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق وزیر نے کہا ہے کہ بہتر تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیاں صحت مندمعاشرہ کے قیام کے لیے اہمیت کی حامل ہیں،ٹرسٹ بورڈ اقلیتوں کی خدمت اور ایجوکیشن ونگ بچوں کی اعلی تعلیم کے لیے کوشاں ہے،تعلیمی میدان میں ہمارے اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،ایجوکیشن ونگ کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کے لیے سفارشات چیئرمین کو بھجوائی جائیں گی،ہم سب نے مل کر قائد اعظم کے پاکستان کے لیے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشز فائونڈیشن کے زیر اہتمام حضرت عائشہ صدیقہ ڈگری کالج میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ایڈمنسٹریٹر لاہور وہاب گل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،بشری مجاہد ،کرنل غفور ارشد ،جمشید مرزا،دیگر افسران اورطلباء و طالبات نے شرکت کی ،سیکرٹری ایجوکیشن ونگ نسرین مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری بورڈ محمد طارق نے ادارہ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کیے ،انہوں نے ایجوکیشن ونگ کی کارکردگی کی تفصیل اور مسائل سے آگا ہ کیا،جس پر سیکرٹری بورڈنے فور ی طور پر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ،تقریب میں ٹرسٹ ماڈل سکول ،نواز شریف ماڈل سکول ،بینظیر بھٹو شہید ٹرسٹ سکول کے طلباء و طالبات نے جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغمے ،ٹیبلو پیش کیے ،قومی ترانہ میں پرچم کشائی کی گئی اور چودہ اگست کا کیک کاٹا گیا، تقریب کے آخر میں سیکرٹری بورڈ نے پروگرام میں پرفارم کرنے والی طالبات اور اساتذہ کے لیے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں