ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل توقیر کاظمی کاماڈل ٹائون کچہری کا دورہ

جمعرات 16 اگست 2018 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) ڈی سی لاہور(ر) انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل توقیر کاظمی نے ماڈل ٹائون کچہری کا دورہ کیا۔اے ڈی سی جنرل نے نشتر زون ، گلبرگ زون کی رجسٹریشن برانچوں پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے ریونیو ریکارڈ روم کی2ملازمین سے غیر حاضر ی پر جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل توقیر کاظمی نے بے ضابطگیوں پر انچارج ریکارڈ روم کاشف افتخار کو معطل کر دیا اورکلرک آر ایم برانچ حافظ ندیم کو وارننگ دی جبکہ سب رجسٹرار محمد عامر کی سرزنش کی۔ انہوں نے تمام زیر التوا کاموں کو ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سب رجسٹرار صبح کے اوقات میں دفتر میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں