پاکستان کی توقیر نہ کرنے والا خود اپنی تکریم کھودے گا، ڈاکٹر طارق شریف زادہ

جمعرات 16 اگست 2018 18:36

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان کی توقیر نہ کرنے والا خود اپنی تکریم کھودے گا،وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والوں کے جذبات کونئی نسل تک پہچانا ہماری ذمہ داری ہے، ہر چڑھتے سورج کے ساتھ ہماری قوم و ملت کے وقار میں اضافہ ہورہا ہے،ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والے گوشئہ گیان کی 16 ویںنشست میں کیا،انھوں نے ’’پاکستان ایک روحانی ریاست‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اس کی ترقی کیلئے ہمیں دن رات محنت کرناہو گی،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے کہا کہ ہم نے گوشئہ گیان کا قیام خیر کی نیت سے کیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،انھوں نے کہا کہ جو آزادی اور وقار آپ کا اپنے ملک میں ہے وہ کہیں دنیا بھرمیں نہیں، اس لئے ہمیں اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ،تقریب میں نامور فلم ڈائریکٹرحسن عسکری،ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن آفتاب احمد انصاری،نیازحسین لکھویرا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں