جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے’’قومی سائنس کوئز پروگرام‘‘ کا انعقاد

جمعرات 16 اگست 2018 21:25

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) اردو سائنس بورڈ نے جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے طلبا ء و طالبات کیلئے خصوصی ’’قومی سائنس کوئز پروگرام‘‘ کا انعقاد کیا، شمیم الاسلام گرلز ہائی سکول اور دارارقم سکول کے نگران اساتذہ کرام اورطلبا ء و طالبات نے شرکت کی،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیرّ نے پروگرام میں شریک طلبا ء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارے آبائو اجداد نے بڑی قربانیوں ،مسلسل جدوجہد اوران تھک محنت سے حاصل کیا ہے،ہمیں اپنے ملک پاکستان میں رہتے ہوئے آزادی کی قدر کرنی چاہیے ،انھوں نے کہا کہ ہم اپنے مستقبل کے بارے میں اکثر پریشان رہتے ہیں مگر اپنے حال پر توجہ نہیں دیتے حالانکہ جو حال میں طرز عمل اختیا ر کرتے ہیں وہ ہی ہمارا مستقبل ہوتا ہے، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے حا ل پر توجہ دیں، ہمیں اپنے بچوں اور خصوصی طور پر بچیوں کو بہترین تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ ہمارا مستقبل بہترین اور روشن ہو،تقریب میں بورڈ کے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر بدر رضوان عباسی، فیضان اللہ خان ،فاطمہ بشیر، محمد عدیل امین، امین اختر، عتیق الرحمان شاہد اور مختلف سکول کے اساتذہ کرام نے شرکت کی ، آخر میں پوزیشن ہولڈرزطلبا ء و طالبات میںانعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں