لاہور،اے ڈی سی جنرل کا ماڈل ٹائون کچہری کا دورہ،بے ضابطگیوں پر انچارج ریکارڈ روم کو معطل کردیا

جمعرات 16 اگست 2018 22:42

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن)ر( انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل توقیر کاظمی نے ماڈل ٹائون کچہری کا دورہ کیا،اے ڈی سی جنرل نے نشتر زون اور گلبرگ زون کی رجسٹریشن برانچوں پر چھاپہ مارا، انہوں نے ریونیو ریکارڈ روم کی2ملازمین سے غیر حاضر ی پر جواب طلب اور بے ضابطگیوں پر انچارج ریکارڈ روم کاشف افتخار کو معطل کر دیا، اسی طرح اے ڈی سی جنرل نے کلرک آر ایم برانچ حافظ ندیم کو وارننگ دی جبکہ سب رجسٹرار محمد عامر کی سرزنش کی، انہوں نے تمام زیر التوا کاموں کو ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سب رجسٹرار صبح کے اوقات میں دفتر میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں