ْلاہور ،(ن) لیگ اور پی ٹی آئی دونوں ہی ایک ہی سکے کے دو رخوں کا نام ہے ، محمد اشرف بھٹی

جمعرات 16 اگست 2018 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی دونوں ہی ایک ہی سکے کے دو رخوں کا نام ہے (ن) لیگ تو عوام کو مایوس کر کے اب ماضی کا قصہ بننے جارہی ہے پنجاب اسمبلی میں فاروڈ بلاک کا بننا (ن) لیگ کے سیاسی تابوت میں پہلے کیل کے مترادف ہے بہت جلد (ن) لیگ کا مکمل طور پر شیرازہ بکھرتا ہوا دکھائی دے گا جبکہ پی ٹی آئی والوں کی پالیسوں کے خلاف بھی بہت جلد عوام سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دعوے تو بڑے بڑے کئے ہیں لیکن ابتداء میں ہی وہ خود اس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کبھی ان کا کوئی ایم پی اے کسی کو تھپڑ ماررہا ہے تو کبھی پنجاب اسمبلی میں ان کے لوگ بھاری بھرکم پروٹو کول لیکر عمران خان کے اعلانات کو ڈھیر کررہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں