پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 41عطائیوںکے اڈے سیل کر دیئے

جمعرات 16 اگست 2018 22:38

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کیخلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز41عطائیوں کے کاروباربندکر دیئے ،تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،راولپنڈی ،سیالکوٹ اورنارووال میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ، ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میںریکارڈ کے مطابق 127علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور41عطائیت کے مراکزکو بندکر دیا گیا جبکہ46عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں،سب سے زیادہ 14کاروبار سیالکوٹ میں،نارروال 11،راولپنڈی9، بہاولنگر4اور لاہور میں تین سیل کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں