ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا گجر پورہ کے علاقہ میںجائے وقوعہ کا دورہ، متاثرہ خاندان سے ملاقات

ملزمان کو جلد گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے لاکھڑا کریں گے، شہزاد اکبر

جمعرات 16 اگست 2018 22:38

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے گجر پورہ کے علاقہ میںجائے وقوعہ کا دورہ اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی،اس موقع پرایس پی سول لائنز محمد افضل، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی موجود تھے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر نے متاثرہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیاا ور تمام ملزمان کو کیفریکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایس پی سول لائنز محمد افضل کی زیرِنگرانی آپریشنز و انویسٹی گیشنز کی مشترکہ ریڈنگ ٹیموں کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے لاکھڑا کریں گے،گجر پورہ پولیس مقدمہ درج کر کے ایک ممکنہ ملزم کو مزیدتفتیش کیلئے پہلے ہی حراست میں لے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں