بہتر تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ

جمعرات 16 اگست 2018 22:38

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق وزیر نے کہا ہے کہ بہتر تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بھی صحت مندمعاشرہ کے قیام کیلئے اہمیت کی حامل ہیں،ٹرسٹ بورڈ اقلیتوں کی خدمت اور ایجوکیشن ونگ بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے کوشاں ہے،ایجوکیشن ونگ کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کیلئے سفارشات چیئرمین کو بھجوائی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشز فائونڈیشن کے زیر اہتمام حضرت عائشہ صدیقہ ڈگری کالج میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں ایڈمنسٹریٹر لاہور وہاب گل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،بشری مجاہد ،کرنل غفور ارشد ،جمشید مرزا ، دیگر افسران اورطلبا و طالبات نے شرکت کی، سیکرٹری ایجوکیشن ونگ نسرین مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری بورڈ محمد طارق نے ادارہ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں ،انہوں نے ایجوکیشن ونگ کی کارکردگی کی تفصیل اور مسائل سے آگا ہ کیا جس پر سیکرٹری بورڈنے فور ی طور پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ،تقریب میں ٹرسٹ ماڈل سکوں ،نواز شریف ماڈل سکول اوربینظیر بھٹو شہید ٹرسٹ سکول کے طلباء و طالبات نے جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اورٹیبلو پیش کیے ، اس موقع پرقومی ترانہ میں پرچم کشائی کی گئی اور چودہ اگست کا کیک کاٹا گیا،تقریب کے آخر میں سیکرٹری بورڈ نے پروگرام میںپرفام کرنیوالی طالبات اور اساتذہ کیلئے 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں