لاہور ،سروسز ہسپتال کی آوٹ ڈور وارڈ کے گرائونڈ فلور پر اچانک تیزاب گر گیا

خوش قسمتی سے تیزاب گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 16 اگست 2018 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سروسز ہسپتال کی آوٹ ڈور وارڈ کے گرائونڈ فلور پر اچانک تیزاب گر گیا تاہم خوش قسمتی سے تیزاب گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ تیزاب کے گرنے سے پورے گرائونڈ فلور پر تیزاب کی بدبو پھیلنے سے ڈاکٹر، مریضوں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے سانس لینا دشوار ہو کر رہ گیا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ٹھیکیدار کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور وارنگ دی ہے کہ اس واقع سے کوئی بڑا جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا ٹھکیدار کا کہنا ہے کہ تیزاب کا کین اچانک عملہ صفائی کے ہاتھوں گر گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں