چیف جسٹس کا سرکاری محکمو ں میں سا بق حکمرانو ں کے من پسند افراد کی تعینا تی اور قومی خزانہ سے بھار ی تنخو اہ و صو ل کر نیوالو ں کے خلا ف ایکشن بہتر اقدام ہے،ندیم قادر

جمعرات 16 اگست 2018 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماندیم قادر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب کی جانب سے سرکاری محکمو ں میں سا بق حکمرانو ں کے من پسند افراد کی تعینا تی اور قومی خزانہ سے بھار ی تنخو اہ و صو ل کر نے والو ں کے خلا ف ایکشن بہتر اقدام ہے انہو ں نے کہاکہ شہباز شریف کے سفار شی ڈاکٹر محمداجمل سی ای اوپنجا ب ہیلتھ کمیشن محکمہ میں دو لا کھ روپے تنخواہ پر تعینا ت ہو ئے تھے شہباز شریف کے منظور نظر ہو نے کے باعث آ ج ڈاکٹر محمد اجمل آ ٹھ لا کھ تنخو اہ و صو ل کررہے ہیں ڈاکٹر اجمل سرکاری ملازم بھی ہیں سرکاری ملازم کی حیثیت وہ پنجاب ہیلتھ کمیشن سی ای او عہدے کے اہل نہیں ہے ایسے مند پسند افراد کی تعینا تی سے ملک کے قومی خزانہ کو نا قا بل تلا فی نقصان ہورہا ہے چیف جسٹس صاحب مذکورہ ڈاکٹر اجمل کیخلا ف انکوائر ی کا حکم دیں کہ انہیں آ ٹھ لاکھ تنخو اہ کس مد میں ادا کی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے تمام محکمو ں میں احد چیمہ جیسے لو گ بھر تی کیے جو ان کی کر پشن کا د فا ع کر نے پر معمور رہے اسی طرح شہباز شریف نے دیگر محکمو ں کو بھی معا ف نہیں کیا ڈاکٹر اجمل جیسے لو گ ملک اور قوم پر بو جھ ہیں ایسے افراد کیخلا ف سخت کارروائی کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں