پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 41عطائیوں کے کاروباربندکر دیئے

جمعرات 16 اگست 2018 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز41عطائیوں کے کاروباربندکر دیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،راولپنڈی ،سیالکوٹ اورنارووال میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میںریکارڈ کے مطابق 127علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور41عطائیت کے مراکزکو بندکر دیا گیا جبکہ46عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔سب سے زیادہ 14کاروبار سیالکوٹ میں،نارروال 11،راولپنڈی9، بہاولنگر4اور لاہور میں تین سیل کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں