محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی عید الضحیٰ کے سلسلے میں سپیشل ڈیوٹیزلاہور کے تمام ٹاؤنز میں موبائل ویٹرنری ڈیسپنسریز کا قیام

جمعرات 16 اگست 2018 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ حکومت پنجاب نے لاہور شہرکے تمام ٹاؤنز میں قربانی کے جانوروں کے علاج کے لیے مفت سہولت کا انتظام کیا ہے ۔اس مقصد کے لیے شہر بھرمیں 15اگست 2018سے عید الضحیٰ تک موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں پر جن افسران کی تعینا تی کے احکامات صادرکیے گئے ہیںاُن میں راوی ٹاؤن کے علاقوں شاہدرہ ، شادباغ ، مصری شاہ اورپرانہ لاہورمیں ڈاکٹر محمد زبیر فون نمبر 0300-4535954/0337-9683648وہیکل نمبرOK 9123، داتا بخش ٹاؤن کے علاقوں ساندہ ، بابو صابو، قصور پورہ، نیلی بار چوک، گلشن راوی ، گوالمنڈی ، قلعہ گجر سنگھ اور ٹاؤن ہال میں ڈاکٹر عبدالغفار فون نمبر0337-9685455/0303-6217388وہیکل نمبرCH 324،عزیز بھٹی ٹاؤن کے علاقوں دھرم پورہ، میاں میر، صدر،گڑھی شاہو،جوڑے پُل،صدر کینٹ اوروالٹن کینٹ میں ڈاکٹر روبینہ نسیم فون نمبر 0301-5928807/ 0337-9680034وہیکل نمبرOKB 2591، واہگہ ٹاؤن کے علاقوں مناواں ،جلوپارک،تاج باغ،تاج پورہ ،مغلپورہ،رضوان گارڈن ،سلامت پورہ ، داروغہ والا،انگوری باغ اور ریلوے ورک شاپ میں ڈاکٹر احسان یوسف فون نمبر 0337-9687308/0300-4967886وہیکل نمبرLPT 513،شالیمار ٹاؤںکے علاقوںچائنہ سکیم ، محمود بوٹی، کوٹلی پیر عبدالرحمان،مدینہ کالونی،اڈہ چھبیل، شیلر چوک، گوڑے شاہ، سلطان پورہ اور کرول گھاٹی میںڈاکٹر آمنہ شجیل فون نمبر 0337-9680094/0303-9762177وہیکل نمبرGT 836، علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں جوہر ٹاؤن ، گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، پی آئی اے روڈ، خیابان جناح،رائیونڈ روڈ،وفاقی کالونی ، ٹھوکر نیاز بیگ، اللہ ہو چکر،پیکو روڈ اور گارڈن ٹاؤن میں ڈاکٹر سعدیہ فون نمبر0337-9680036/0331-4559211وہیکل نمبرAKB 8769، سمن آباد کے علاقوں اعوان ٹاؤن ، سبزہ زار، سمن آباد،مون مارکیٹ،علامہ اقبال ٹاؤن اور ملتان روڈمیں ڈاکٹر صائمہ تبسم فون نمبر 0334-9264674/0304-8808538وہیکل نمبرGT 837، گلبرک ٹاؤن کے علاقوں جی او آر (I)،مین مارکیٹ ، منی مارکیٹ،غالب مارکیٹ،جیل روڈ، مال روڈاور ریلوے سٹیشن میں ڈاکٹر بشرہ سلیم فون نمبر0337-9685583/0300-0766947وہیکل نمبرKBG 43اور نشتر ٹاؤن کے علاقوں کوٹ لکھپت ،چونگی امر سدھو، یوحنا آباد، ڈی ایچ اے لاہور،مکہ کالونی، ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں ڈاکٹر مہوش گُل فون نمبر0337-9683641وہیکل نمبرLEG 9213شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس کو اس سلسلے میں مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے علاقے کے لیے مختص ڈاکٹر حضرات کو اپنے قربانی کے جانوروں کے علاج معالجے کے لیے رابطہ کر کے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے مہیا کی گئی اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں