راولپنڈی ، عدالت عالیہ نے مذہبی منافرت کیس میں ملزم کو دی جانے والی پانچ سال قید کی سزا معطل کر کے ضمانت منظور کر لی

جمعرات 16 اگست 2018 23:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مذہبی منافرت کیس میں ملزم کو دی جانے والی پانچ سال قید کی سزا معطل کرتے ہوئے اس کی ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

ملزم شیخ قدیر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسے پانچ سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی تاہم ملزم کی طرف سے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے سزا معطل کر کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی جبکہ ہائی کورٹ کے حکم پرانسداد دہشت گردی کی عدالت نے مچلکے جمع ہونے پر ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں