ریسکیو 1122 نے عید الضحیٰ کے لئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا ، ریسکیورز کی چھٹیاں محدود

عید کے موقع پر پنجاب بھر میں9907ریسکیورزہائی الرٹ پررہیں گے‘ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر

جمعرات 16 اگست 2018 23:23

ریسکیو 1122 نے عید الضحیٰ کے لئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا ، ریسکیورز کی چھٹیاں محدود
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) کی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسز پنجاب کے تمام اضلاع میںکسی بھی ناگہانی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لیے عید الفطرکی تعطیلات پر ایمرجنسی میں مدد کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی ۔ ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122 کے ہید کوارٹرز میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے عید الفطرکے موقع پر کیے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دی۔

میٹنگ میںہیڈکوارٹرز کے تمام افسران نے شرکت کی۔ ایاز اسلم ہیڈ آف آپریشنز نے ڈائریکٹر جنر ل کو بتایا کہ تمام ضلعی ایمرجنسی سروسز نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر عید الضحیٰ کے لئی--"ایمرجنسی ریسکیو پلانز"کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو مزید آگاہ کیا کہ پنجاب بھر میں 9907ریسکیورز کو عید کی تعطیلات کے مو قعے پر تعینات کیا گیا ہے جو کسی بھی نا گہانی صورت حال ایمرجنسی ،سانحہ،یا کسی بھی ناگہانی آفات سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

انہیں مزید آگاہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں9907ریسکیورز تین شفٹوں میں 550قائم کردہ کی پوائنٹس بشمول 250ایمرجنسی وہیکلز اور300موٹر بائیک ایمبولینس سروس پراپنی خدمات سرانجام دیں گئے ۔ اس کیساتھ ساتھ اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پرایمبولینس اور فائر وہیکل کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ 200 ر سکیو موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی جہاں کسی بھی قسم کے ناگہانی کی صورت میں ایمرجنسی کورفراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ ایمرجنسی پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود ہو گا۔

عید کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122تمام اضلاع میں ایمرجنسیز سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار رہے گی۔پراونشل مانیٹرنگ سیل اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس سیل ریسکیو1122ہیڈکوارٹرز میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی پلان کو نافذ کرنے کے لیے ہمہ وقت آپریشنل رہیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز ریسکیو1122کے ساتھ مل کر تمام ڈسٹرکٹ میں ایمرجنسی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مساجد کمیٹی ،مقامی رضا کار تنظیموں اور ہسپتال انتظامیہ سے ملاقاتیں کریں تاکہ ناگہانی صورتحال سے بہتر انداز میں نبر د آزما ہو کر انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل نے ریسکیو سٹاف کی عید کی چھٹیاں محدود کرتے ہوئے ہدایات دی کہ انسانیت کی خدمت اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری لگن اور جذبے سے اپنی خدمات سر انجام دیں ۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام شہریوں کو عید کی مبارکباد دی ہے اورنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ اپنی فیملی کے ساتھ عیدکی چھٹیوںسے پہلے اور بعد میں گھروں کو جاتے ہوئے احتیاط سے گاڑی چلائیں اور تیز رفتاری ہرگز نہ کریںتاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے شہریوں سے یہ بھی درخواست کی کہ ایمرجنسی کی صورت میں بروقت 1122پر اطلاع دیں تاکہ بروقت ریسپانڈ کیا جا سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں