ویل چیئر پر ہونے کیوجہ سے افتخار الحسن گیلانی سے ایوان کے دروازے پر ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگوائی گئی

اسمبلی سیکرٹریٹ کا ملازم بیلٹ پیپر ،پیڈ اور مہر لیکر رکن اسمبلی کے پاس گیا/ آپ کو قسم ہے آپ نے نشان نہیں دیکھنا ‘ سپیکر

جمعرات 16 اگست 2018 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی جانب سے ویل چیئر پر ہونے کی وجہ سے رکن اسمبلی سید افتخار الحسن گیلانی کو ایوان کے دروازے پر ہی ووٹ ڈالنے کی خصوصی اجازت دی گئی ۔ سپیشل سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے سپیکر رانا محمد اقبال سے اجازت طلب کی گئی ۔

(جاری ہے)

سپیکر کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ کا ملازم بیلٹ پیپر ، مہر اور پیڈ لے کر ایوان کے دروازے پر موجود افتخار الحسن گیلانی کے پاس گیا ۔

سپیکر نے مہر لگوانے کیلئے جانے والے اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو قسم ہے آپ نے رکن اسمبلی کی جانب سے لگایا جانے والا نشان نہیں دیکھنا ۔علاوہ ازیں سپیکر نے ووٹ ڈالنے کیلئے (ن) لیگ کے نا بینا رکن اسمبلی منیر مسیح کھوکھر کو بھی ایک شخص ساتھ لے جانے کی خصوصی اجازت دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں