اسمبلی کے دروازے سے آنا ہے یا اپنے گھر کے دروازے سے سپیکر رانا اقبال

(ق) لیگ ، پی ٹی آئی کی درخواست پر ایک رکن اسمبلی کا تقریباً آدھا گھنٹہ انتظار کیا گیا پی پی کے رکن رئیس نبیل ایوان میں آئے اور ووٹ ڈالنے کے فوری بعد واپس روانہ ہو گئے

جمعرات 16 اگست 2018 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے دوران (ق) لیگ اور تحریک انصاف کی درخواست پر ایک رکن اسمبلی کا تقریباً آدھا گھنٹہ انتظار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب سے سپیکر سے درخواست کی گئی کہ ایک رکن اسمبلی آرہے ہیں اور بس اسمبلی کے دروازے پر ہیں ۔ کافی وقت گزرنے کے باوجود جب رکن اسمبلی نہ پہنچے تو سپیکر نے کہا کہ اسمبلی کے دروازے سے آنا ہے یا اپنے گھر کے دروازے سے تاہم دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا ۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس نبیل ایوان میں آئے اور ووٹ ڈالنے کے فوری بعد واپس روانہ ہو گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں