ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی ،پی ٹی آئی کے امیدوار سردار دوست محمد مزاری کی 187 ووٹ کے سا تھ کا میا بی

جمعہ 17 اگست 2018 00:50

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کے عہدہ کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سردار دوست محمد مزاری 187 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وارث شاد نے 159 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر کیلئے ہونے والے انتخابات میںکل 348 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے دو ووٹ مسترد ہوئے اور 346ووٹ درست قرار پائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں