(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے ‘مرادر اس

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مک مکا کی سیاست اپنے انجام کو پہنچ چکی ایک دوسرے کے کرپشن پر پردہ ڈالنے والوں کا غیر فطری اتحاد کا اختتام پذیر ہونا حتمی تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ آصف علی زرداری اور میاں شہباز شریف کی مفاہمت کسی کام نہیں آئی عوام نے دونوں جماعتوں کی مک مکا کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے عوام نے ن لیگ اور پی پی پی کی مفاہمت کی سیاست کا جنازہ نکال دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مک مکائو، کھائو پیو اور مفادات کی سیاست کا دور ختم ہو چکا، اب دعووں سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے کرپشن کا خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں