صدر پاکستان کے 4 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع

جمعہ 17 اگست 2018 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) صدر پاکستان کے 4 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع ہوگیا ہے اور کاغذات نامزدگی لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی میعاد ختم ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند اور امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے دفتر میں دستیاب ہیں۔ انتخابی شیڈول کے تحت صدارتی انتخابات کیلئے امید وار 27 اگست تک کاغذات نامزدگی حاصل کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔ امید وار کاغذات نامزدگی قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ رائو عبدالجبار سے حاصل کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں