طلباء اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

جمعہ 17 اگست 2018 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور دارِارقم ہائی سکول‘ اکبر چوک‘ فیصل ٹائون‘لاہور کے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے الوارث ہائر سیکنڈری سکول‘ نادر آباد بیدیاں روڈ‘لاہور اورگورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول‘ آسٹریلیا بلڈنگ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد382تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں