تحریک انصاف عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اہل افراد کو سامنے لا رہی ہے، ثوبیہ کمال

جمعہ 17 اگست 2018 19:16

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے اور اُس کے لئے ایسے افراد سامنے لائے جا رہے ہیں جو اہل ہیں اور حکومت چلانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کا بھی جذبہ رکھتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں بدعنوانی اور ناقص گورننس کی مثالیں قائم کر کے گئی ہیں، عوام افراتفری اور بے یقینی کی سی کیفیت سے دوچار ہیں،عمران خان ایسے عوامی نمائندوں کو آگے لا رہے ہیں جن کے دل عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ عوام کی خدمت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں،بہترین ٹیم ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ کیلئے محمود خان کی نامزدگی بہترین انتخاب ہے ،تحریک انصاف کے امن و امان، ٹیکس وصولی، تعلیم اور صحت بڑے اہداف ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ان اہداف پر ٹھوس اقدامات کرے گی تاکہ نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے، عمران خان پاکستان کی تاریخ کے بہترین وزیر اعظم ثابت ہوں گے، عوام پاکستان کے قیام سے اب تک جس تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں وہ وقت آ گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں