تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی، عرفان عباسی

تعلیم، صحت اور زندگی کے ہر شعبے میں ایسی مثبت تبدیلیاں لائینگے جنکا عوام کو بلا واسطہ طور پر فائدہ ہوگا

جمعہ 17 اگست 2018 19:16

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) تحر یک انصاف کے مرکز ی رہنما عرفان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی ، تعلیم، صحت اور زندگی کے ہر شعبے میں ایسی مثبت تبدیلیاں لائیں گے جن کا عوام کو بلا واسطہ طور پر فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ 70سال سے جاری گھسے پٹے روائتی نظام کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں ،وقت آگیا ہے کہ لوگوں کے مسائل کسی تاخیر کے بغیر حل کئے جائیں اورانصاف ہر شخص کو اُس کی دہلیز پر فراہم کیا جائے، عمران خان گزشتہ2ہفتوں سے قومی امور کیلئے مشاورت کر رہے ہیں اور انہوں نے اب تک ثابت کیا ہے کہ وہ کسی لحاظ سے سرکاری خزانے پر کوئی بوجھ نہیں بنیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہائوس میں رہائش اختیار نہ کرنے کا فیصلہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں اپوزیشن کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، اُن کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں