اے سی رائیونڈ عاصم سلیم کاتحصیل رائیونڈ میں سرکاری اراضی واگزار کروانے کیلئے لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن

جمعہ 17 اگست 2018 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پر اے سی (رائیونڈ) عاصم سلیم نے تحصیل رائیونڈ میں سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اے سی (رائیونڈ) نے کارروائی کرتے ہوئے 05کنال قبرستان کی جگہ واگزار کروائی ۔اے سی ( رائیونڈ) کی زیر نگرانی پولیس ، ریونیواور یگر محکموں کے ملازمین نے آپریشن میں حصّہ لیا۔ڈی سی لاہور کیپٹن انوار الحق نے آپریشن کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں