ْضلعی انتظامیہ لاہور کا شہر میں غیر قانونی قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کیخلاف کریک ڈائون

جمعہ 17 اگست 2018 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر)انوارالحق کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں غیر قانونی قربانی کے جانوروں کی منڈیوں کیخلاف کریک ڈائون کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اے سی (ماڈل) ٹائون نے کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹائون ایکسٹنشن کیو بلاک میں غیر قانونی منڈی کوختم کروا دیا ہے۔کارروائی کے دوران جانوروں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر)انوارالحق نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں