ڈی سی لاہور نے سنٹرل ماڈل سکول میں ٹیچر کے طالب علم پر تشدد کی خبر کا نوٹس لے لیا

جمعہ 17 اگست 2018 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے سنٹرل ماڈل سکول میں ٹیچر کے طالب علم پر تشدد کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈی سی لاہور نے سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ڈی سی لاہور نے اے ڈی سی جی لاہور توقیر حیدر کاظمی کو معاملہ کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او ایجوکیشن نے طالب علم پر تشدد کرنے پر ایس ایس ٹی ٹیچر سمیرا فا طمہ کو معطل کر دیا ہے۔واقعہ کی انکوائری رات تک مکمل کر لی جائے گی۔اے ڈی سی جی لاہور توقیر حیدر کاظمی نے دونوں پارٹیوں کو کل صبح 10بجے طلب کر لیا ہے۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے سنٹرل ماڈل سکول میں ٹیچر کے طالب علم پر تشدد کی خبر کا نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں