پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

جمعہ 17 اگست 2018 22:36

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جولائی کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر2092کیسزرپورٹ کیے گئے، اس دوران 523 مشتبہ افراداور296مشکوک گاڑیوں کومحافظ فورس کے ذریعہ چیک کروایا گیا، قصور پولیس کے ذریعے 138 مشکوک گاڑیوں کو بند کروایا گیا جبکہ پولیس تفتیشی افسران کو 9 مختلف کیسز میں ڈیجیٹیل ویڈیو شواہد فراہم کیے گئے، قصور سیف سٹی نے جولائی کے مہینے میں 9ریلیاںاوراحتجاجی جلوس مانیٹر کئے، ایک ماہ میں قانون شکنی اورغلط پارکنگ پر345 افراد کے چالان کئے گئے، اس دوران پولیس اور ٹی ایم اے کی مدد سی87 غیر قانونی تجاوزات گرائی گئیں او ر251کووارننگ نوٹس جاری کیے ہیں، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قصور سیف سٹی پراجیکٹ کی کاوشوں سے محافظ فورس،ٹریفک پولیس اورپولیس سٹیشن کے رسپانس ٹائم میں 15منٹ تک بہتری آئی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہو گی، یاد رہے کہ لاہور سیف سٹیز پراجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل کے بعد سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب کے دیگر چھ ڈویژنز میں سیف سٹیز پراجیکٹ لگا رہی ہے جن میں راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور شامل ہیں،لاہور ڈویژن میں لاہور شہر کے بعد قصور سیف سٹی منصوبے نے کام کا آغاز کیا ہے جس کے بعد شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں