لاہور ،عوامی رکشہ یونین عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے، مجید غوری

نومنتخب وزیراعظم ملک کی ترقی اور مزدوروں کی فلاح بہود کیلئے نیک نیتی سے کام کریں گے،نگران حکومت کی عدم توجہی اورنااہلی کی وجہ سے ایل پی جی مافیا چار سال بعد پھر سے متحرک اور بے لگام ہو چکا ہے،صدر یونین

جمعہ 17 اگست 2018 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) عوامی رکشہ یونین عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ عمران خان ملک کی ترقی اور مزدوروں کی فلاح بہود کیلئے نیک نیتی سے کام کریں گے۔نگران حکومت کی عدم توجہی اورنااہلی کی وجہ سے ایل پی جی مافیا چار سال بعد پھر سے متحرک اور بے لگام ہو چکا ہے اس کے خلاف پھر سے سڑکوں پر نکلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا جب تک ہم سڑکوںپر نکل کر بے قصور عوام کو تنگ نہ کریں کسی سرکاری محکمہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی۔ ان کا کہناتھا کہ غریب رکشہ ڈرائیوروں سے ڈنڈے کے زور پر ہر طرح کا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور کوئی سہولت نہیں دی جاتی لیکن ملک میں چلنے والی پرائیویٹ آن لائین ٹیکسیوں کو ہر طرح کے ٹیکس کی چھوٹ ہے اسی وجہ سے ملک میں غریب ،غریب تر اور امیر اور زیادہ امیر ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ناقص سلنڈروں کی جگہ اوگرہ سے منظورہ شدہ ایل پی جی سلنڈر رکشہ ڈرائیوروںکا دیئے جائیں اور گوجرانوالہ میں چلنے والے 400سے زائد غیر قانونی اور ناقص سلنڈر تیا ر کرنے والے کارخانے اصل میں موت کا کاروبار کررہے ہیں جس کی وجہ سے ایل پی جی کو بھی خطرناک فیول کرار دیا جاتاہے ان کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ مجید غوری کا کہنا تھا اگر ایل پی جی قیمت کو 75 روپے مقرر نہ کی گئی اور پرائیویٹ آن لائن ٹیکسیوں کو ٹیکس نیٹ میں نا لایا گیا تو 30اگست کو کلمہ چوک میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مجید غوری نے کہا کہ ہم ڈی پی او شیخوپورہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شیخوپورہ کے رکشہ ڈرائیوروں پر جھوٹے مقدمات خارج کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں