عمران خان نے پہلی ہی تقریر میں قوم کو مایوس کر دیا،ڈی چوک والی تقریر دہرا ئی ‘ حسن مرتضیٰ

بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں مدبرانہ خطاب سے ثابت کیا وہ بھٹو کے حقیقی وارث ہیں‘ پارلیمانی لیڈر پی پی

جمعہ 17 اگست 2018 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلی ہی تقریر میں قوم کو مایوس کر دیا، عمران خان نے قومی امور پر بات کرنے کے بجائے ڈی چوک والی تقریر دہرا دی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عمران خان سے دس ہاتھ آگے نکل گئے ۔شہباز شریف نے ایوان میں قوم کی لڑائی لڑنے کی بجائے اپنی کھال بچانے کی کوشش کی۔پارلیمنٹ میں دونوں نام نہاد لیڈروں کے برعکس چیئرمن بلاول بھٹو نے قومی امنگوں کی ترجمانی کی اورقوم کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مدبرانہ خطاب سے ثابت کیا کہ وہ بھٹو کے حقیقی وارث ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں