لاہور،جامعہ نعیمیہ میں ’’اجتماعی قربانی‘‘ کی تیاریاں جاری، انتظامی کمیٹیاں تشکیل

قربانی کے تمام امور شریعت محمدی کے مطابق ، صفائی کا خاص خیال رکھاجائے گا، ڈاکٹر راغب نعیمی

جمعہ 17 اگست 2018 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام امسال بھی عید الاضحی کے موقع پرسنت ابراھیمی کی ادائیگی کیلئے’’ اجتماعی قربانی‘‘کے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔اجتماعی قربانی کے سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل بھی دی گئیں ہیںگائے اوراونٹ کی اجتماعی قربانی میں شریک ہونے والوں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

قربانی کے تمام امور شریعت محمدی کے عین مطابق ہوںگے،صفائی کاخاص خیال رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممتاز دینی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں اجتماعی قربانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ’’اجتماعی قربانی ‘‘شہریوں کے لئے بہتریں سہولت ہے جس میںہرمتوسطہ طبقہ کاشہری سنت ابراھیمی کی ادائیگی آسانی کر سکتا ہے۔اجتماعی قربانی کیلئے جامعہ نعیمیہ میں گزشتہ ماہ سے ایڈونس بکنک جاری ہے اب تک1ہزر زائد خاندان بکنک کرواچکے ہیں ۔ شہری قربانی کا جانور خرید تے وقت اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ قربانی کے لئے خریداگیا جانور عیب دار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں