پاکستان کے خلاف بولنے والے اپنی شہریت تبدیل کرلیں

جب تک ایک بھی عاشق رسول زندہ ہے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں : پیر سید عرفان مشہدی

جمعہ 17 اگست 2018 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ حجة الاسلام پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارے آباء واجداد و مشائخ نے بنایا اس کے حقیقی وارث بھی اہلسنت و جماعت ہیں مولانا فضل الرحمن کو کانگریسی ملا قرار دیتے ہوئے انہوں نے اس بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے خلاف بولنے والے اپنی شہریت تبدیل کرلیں اور انڈیا جا کر مودی سرکار کی نوکری کرلیںانہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت ایک پُر امن اور غیر سیاسی جماعت ہے مگر ہم کسی بھی مذہبی اور سیاسی شخص کو پاکستان کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں دیں گے مرکزی امیر پیر عبدالخالق القادری نے کہا کہ جب ایک بھی عاشق رسول زندہ ہے اس ملک کے وجود کو کوئی خطرہ نہیں یہ ملک کلمہ کے نام پر لیا گیا اور یہاں صرف اسلامی نظام ہی چل سکتا ہے پیر عبدالخالق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنی شکست کے بعد بوکھلا گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف باتیں کر رہے مگر یہ ملک ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور تا قیامت قائم رہے گا کانفرنس سے قاضی عبدالغفار،پیر سیف اللہ ، فاروق احمد ضیائی ، حکیم سرور ،کامران عرفانی و سید احسان گیلانی نے خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں