مسلم یوتھ آ رگنائزیشن کے سینکڑوں ورکز کی حرمت رسولؐ ریلی

ہالینڈکی پارلیمنٹ کا گستاخ خاکوں کی نمائش کا اعلان مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے : مقررین

جمعہ 17 اگست 2018 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) مسلم یوتھ آ رگنائزیشن پاکستان کے سینکڑوں ورکز نے ہالینڈ کی پار لیمنٹ کی طرف سے گستاخ خاکوں کی نمائش کے شیطانی اعلان کیخلاف لیاقت چوک سبزاہ زار سکیم سے شاہ فرید چوک تک ایک بھرپور حرمت رسولؐ ریلی نکالی اور گستاخانہ نمائش کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اختتام پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم یوتھ آ رگنائزیشن کے قائد مولانا عبدالغفار فاروقی، جے یوآئی (س) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرئوف فاروقی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما حافظ عبد السلام فیصل، اہلسنت کے عالم دین مولانا محمد نعیم نوری اور قاری محمد جاوید، علامہ منیر احمد قادری، مفتی وقاص احمد اعوان، مولانا شفیق الرحمن، حافظ محمد یعقوب شاہ قاری نذیراحمد چدھڑ نے گستاخانہ نمائش کے اعلان کیخلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ ہالینڈ پارلیمنٹ کی طرف سے گستاخانہ شیطانی نمائش کا اعلان دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو عرب مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے اور دنیا کا امن تباہ کرنیکی شعوری سازش ہے اقوام متحدہ ، سلامتی قونسل ودیگر عالمی ادارے اس شیطانی نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا موئثر بھرپور کردار ادا کرے ورنہ امن انسانیت خطرے میں پڑ سکتا ہے اور اسی طرح مسلم ممالک کے حکمران بھی ہالینڈ پر دبائو ڈالتے ہوئے گستاخانہ شیطانی نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں جو ان کا فرض منصبی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں