لاہور،نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے میاں بیوی کو قتل کر دیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:58

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) لاہور کے علاقہ راوی روڈ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ سبزی منڈی کے قریب محلہ قادر آباد میں رہائش پذیر شہباز جو کہ کباڑیئے کا کام کرتا تھا اور اس کی بیوی سائرہ جس نے اپنے پہلے شوہر کو دوسال قبل طلاق دی تھی‘ رہائش پذیر تھے کہ نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘ نامعلوم افراد چھریوں کے وار کرنے کے بعد فائر کرتے ہوتے موقع سے فرار ہو گئے‘ فائرنگ کی آواز سن کر محلے دار ان کے گھر پہنچے تو دونوں میاں بیوی خون میں لت پت تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے‘پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا‘ پولیس ذرائع کے مطابق میاں بیوی کو قتل کرنیوالے بیوی کے پہلے بیٹے کا شبہ بتایا جاتا ہے مگر اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں