لاہور،رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب کی منزل میں آگ لگنے کی وجوہات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

جمعہ 17 اگست 2018 23:58

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب کرن خورشید نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کے آخری پہر میں رجسٹرار کو آپریٹو پنجاب کے دفتر کی آخری منزل میں اچانک آگ بھڑک گئی جس سے رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب کی آخری منزل میں موجود فرنیچر اور کچھ ریکارڈ جل گیاہے ۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔اس کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو جلد ہی اپنی رپورٹ تیار کر کے اتھارٹیز کو پیش کردے گی۔ رجسٹرار کو آپریٹو پنجاب کی طرف سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ آشیانہ ہائوسنگ یا صاف پانی کمپنی کو ڈیل نہیں کرتا نہ ہی اس کا کوئی ریکارڈ یہاں موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں